کراچی: ضمانتوں پر رہا ملزمان کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

مسجد کے چندہ بکس سے بڑی رقم چوری کرنے والا گرفتار

فوٹو: فائل


کراچی: ضمانتوں پر رہا ہونے والے ملزمان کی جانچ پڑتال (ویری فکیشن) کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 شہری کراچی پولیس کی مدد کریں اور اپنے گھروں سے نہ نکلیں، سرفراز احمد

ہم نیوز نے کراچی پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسے تمام ملزمان جو سنگین جرائم میں ملوث رہنے کے بعد ضمانتوں پر رہا ہیں، کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانوں کی سطح پر ان تمام ملزمان کے کوائف چیک کیے جارہے ہیں جو گزشتہ دو سال کے دوران ضمانتوں پہ رہا ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور ضمانتوں پر رہا ہونے والے 156 ملزمان کی جانچ پڑتال کا عمل اس وقت جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کی جانے والی جانچ پڑتال کے دوران اب تک 80 ملزمان کو کلیئر قرار دیا جا چکا ہے۔

رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

کراچی پولیس کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ 76 ملزمان کی جانچ پڑتال کا عمل اس وقت جاری ہے۔

ہم نیوز کی جانب سے کیے جانے والے استفسار پر ترجمان کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ ضمانتوں پر رہا ہونے والے ملزمان کی موجودہ سرگرمیوں اوران کے دیگرامورزندگی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد شہر قائد میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔

کراچی پولیس کورونا مریضوں کیلیے سرگرم: پلازمہ عطیہ کرنیکا اعلان

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے ملزمان کے خلاف دوبارہ قانونی کارروئی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں