مارک زکربرگ کے اثاثے پہلی بار سو ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے

نیویارک: فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کے اثاثے پہلی بار سو ارب ڈالرز یعنی 165 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ٹک ٹاک کی مدمقابل ایپ جاری کی تھی، جس کے بعد اس کے شیئرز میں 6 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اضافے سے مارک زکر برگ کی مجموعی دولت 100 ارب ڈالرز سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس بحران کے باوجود مارک زکربرگ کی دولت میں رواں برس 22 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

دنیا کی 90 سے زائد کمپنیوں نے فیس بک کا بائیکاٹ کر دیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا کی 90 سے زائد کمپنیوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کیا ہے جس کی وجہ سے فیس بک کو صرف دو روز میں 100 کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت آمیز مواد کے خلاف فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم زور پکڑ گئی ہے۔ کوکا کولا، پیپسی اور یونی لیور جیسی بڑی کمپنیاں بھی اشتہارات کے بائیکاٹ والی مہم کا حصہ ہیں۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ نے نسل پرستی پر مبنی نفرت انگیز مواد ہٹانے میں کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔  کوکا کولا کمپنی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے پیڈ اشتہارات کو کم از کم 30 دن کے لیے روک دیا ہے۔

متعلقہ خبریں