موسم کی خرابی: کوئٹہ جانیوالی پرواز واپس اسلام آباد پہنچ گئی

موسم کی خرابی: کوئٹہ جانیوالی پرواز واپس اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: اسلام آباد سے کوئٹہ جانے کے لیے روانہ ہونے والی پرواز کئی گھنٹے ملتان میں رکنے کے بعد دوبارہ مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے: جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 28 ملازمین فارغ

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ قومی ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد سے کوئٹہ جانے کے لیے اتوار کی دوپہر روانہ ہوئی تھی لیکن موسم کی خرابی کے باعث پرواز کو ملتان ایئرپورٹ پہ اتار لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملتان ایئرپورٹ اتارے جانے پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا تھا لیکن انہیں حکام کی جانب سے سمجھایا گیا تھا کہ موسم کی خرابی کے سبب جہاز کا کوئٹہ کے لیے اڑان بھرنا ممکن نہیں ہے اور جیسے ہی موسم بہتر ہو گا تو جہاز روانہ کردیا جائے گا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ تقریباً سات گھنٹے ملتان ایئرپورٹ پہ رکنے کے بعد بھی جب کوئٹہ کا موسم بہتر نہ ہوا تو حکام کی جانب سے جہاز کو دوبارہ واپس اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی آئی اے: اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں تاریخی کمی

ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو طویل تھکا دینے والے سفر کے بعد دوبارہ اسلام آباد واپس لے کر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں