اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی پاکستان آمد

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی پاکستان آمد

اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ان کا دورہ فلائٹس کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

کشمیر: اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرلے مسئلہ حل ہو جائیگا،صدر

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر پاکستان کی دعوت پر دورے پر پہنچے ہیں۔ وہ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی تفصیلی ملاقات ہو گی۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی معزز مہمان سے ہونے والی ملاقات میں امن و استحکام، ترقی اور انسانی حقوق کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں، پاکستان

وولکن بوزکر پہلے ترک شہری ہیں جو اس اعلیٰ منصب کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ سفارتکاری میں تقریباً 40 سالہ تجربے کے حامل وولکن بوزکر نے اپنے انتخاب کے لیے ہونے والی خفیہ رائے شماری میں 178 ووٹ حاصل کیے تھے۔


متعلقہ خبریں