دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد2 کروڑ سے بڑھ گئی


دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو گئی ہے جب کہ7 لاکھ 33ہزار995 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 99 ہزار 444 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 617 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور1 لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے اور 44 ہزار 466 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 87 ہزار 583 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 931 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 59 ہزار 859 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، شاہ محمود

پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا برازیل کے شہریوں پر کورونا ویکسین کا ٹرائل

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد62لاکھ کے قریب ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ 52 لاکھ  کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 1 لاکھ 65ہزار کے قریب اموات رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں