پاکستان میں شجر کاری مہم: یو این اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کی شرکت

پاکستان میں شجر کاری مہم: یو این اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کی شرکت

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: اقوامی متحدہ اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے بھی پودا لگا کر شجری مہم میں شرکت کی ہے۔

دو روزہ دورے پر پاکستان آئے وولکن بوزکر نے وزارت خارجہ کے احاطے میں پودا لگایا اور شجر کاری مہم کو سراہا۔ انہوں نے ماحولیات کی بہتری کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

وولکن بوزکر اوروز یر خارجہ ملاقات کے بعدپریس کانفرنس کریں گے۔

یو این جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدروولکن بوزکرکی وزارت خارجہ آمد پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ وولکن بوزکر آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر گزشتہ شب ہی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

کشمیر: اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرلے مسئلہ حل ہو جائیگا،صدر

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر پاکستان کی دعوت پر دورے پر پہنچے ہیں۔ وہ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی معزز مہمان سے ہونے والی ملاقات میں امن و استحکام، ترقی اور انسانی حقوق کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں، پاکستان

وولکن بوزکر پہلے ترک شہری ہیں جو اس اعلیٰ منصب کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ سفارتکاری میں تقریباً 40 سالہ تجربے کے حامل وولکن بوزکر نے اپنے انتخاب کے لیے ہونے والی خفیہ رائے شماری میں 178 ووٹ حاصل کیے تھے۔


متعلقہ خبریں