جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کل سے بحال کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل سے میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس کل پانچ ماہ بعد بحال کر دی جائے گی۔ میٹرو بس سروس کی بحالی کے لیے ایس او پیز تیار کیے جا رہے ہیں جو آج جاری کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہشیار: حکومت پنجاب نے میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کردیا

ذرائع ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز میٹرو بس سروس کے تمام آپریٹرز کو تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی تھیں جب کہ میٹرو ٹریک پر آزمائشی طور پر بسیں چلائی جارہی تھیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارچ کے آخر میں میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

میٹرو بس سروس کی معطلی کے بعد میٹرو بسیں متعلقہ اڈوں پر کھڑی کردی گئی تھیں۔

مینجر آپریشن راولپنڈی شمائلہ محسن کا اس بابت کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس کی بندش چیف سیکرٹری پنجاب کے ہر آئندہ احکامات تک کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس سروس معطل: آزادی مارچ کے شرکاء نے میٹرو اسٹیشنز کو اپنی آرام گاہ بنا لیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس کے ذریعے صرف جڑواں شہروں (راولپنڈی اور اسلام آباد) کے مابین روزانہ ایک لاکھ پندرہ ہزار سے ایک لاکھ پچیس ہزار مسافر روزانہ سفر کرتے تھے جو کہ کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں انتہائی کم ہوگئے۔

مینجر آپریشن کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں آج 23 مارچ سے میٹرو بس سروس آئندہ احکامات تک بند رہے گی۔


متعلقہ خبریں