سندھ میں کورونا کے مزید 278 کیسز رپورٹ


کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 278 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 127  ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں 93 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع جنوبی 27، کورنگی 22 اورضلع شرقی میں 20 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

 پنجاب میں کورونا کے 137 نئے کیسز رپورٹ، مزید 3 افراد جاں بحق

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صحت کے امور سے متعلق اجلاس میں سیکریٹری صحت نے کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ این سی سی میں اسکول اور شادی ہالز 15 ستمبر سے کھولنے کی عارضی تاریخ دی ہے۔ ہم اسکولز، ریسٹورنٹس، درگاہیں اور کاروباری سرگرمیاں کھولیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر صورتحال اچھی ہوگی تو سب سروسز کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ ہم جو بھی سروسز کھولیں گے وہ ایس او پیز کے تحت ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں 14 اگست کو مزار قائد پر اسکولز کے بچوں کو نہ بلائیں۔ گورنر سےدرخواست کروں گا کہ ہم دونوں مزار پر جاکر پھولوں کی چادر چڑھائیں۔

 


متعلقہ خبریں