گیارہ ہندوؤں کی موت،ذمہ دار بھارتی حکومت ہے: پاکستان ہندو کونسل

تین وفاقی وزرا سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان ہندوکونسل نے گیارہ ہندوؤں کی موت کی ذمہ داربھارتی حکومت کوقراردے دیا ہے۔

بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ہندو کونسل نے کہا ہے کہ پاکستانی ہندوؤں کو قتل کیا گیا اور یا انہوں نے خود کشی کی ہے، دونوں صورتوں میں ذمہ دار بھارتی حکومت ہے۔

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اس ضمن میں کہا ہے جودھپور کے افسوسناک سانحہ سے تمام عناصر کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔

ہم نیوز نے گزشتہ روز بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا تھا کہ بھارت کے علاقے جودھپورمیں رہائش پذیر گیارہ پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی گئی

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے۔ متاثرہ خاندان کا صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔

بھارتی پولیس کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ تمام افراد نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کے مطابق گھر میں بو تھی جس سے لگتا ہے کہ مرنے والوں نے کوئی کیمیکل پیا ہے۔

ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا تھا کہ کسی بھی مرنے والے کے جسم پر کو ئی زخم کا نشان نہیں پایا گیا۔ مرنےو الوں کا تعلق بھیل برادری سے تھا۔

خواتین کا عالمی دن:سینیٹ اجلاس کی صدارت سینیٹر کرشنا کماری کے حوالے

پاکستان کے شہر شہداد پور کے رہائشی بھیل برادری سے تعلق رکھنے والا ہندوؤں کا خاندان 2012 میں ہندوستان چلا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں