وزیراعظم اور مالدیپ کے صدر کا کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال


وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر ابراہیم صالح  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماوں نے کورونا کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کورونا کیخلاف مالدیپ حکومت کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ مالدیپ کے معاشی بحالی اور سیاحت کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں روزگارکی بحالی کیلئےاقدامات کیے گئے ہیں۔کورونا کے دوران پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔ اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے معیشت کے مختلف شعبے کھولے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مالدیپ: سابق صدر گواہان کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس طبی شعبے کی بہتری کے لیے وسائل کم ہیں۔ ترقی پذیر ممالک کو صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کیلئے باہمی تعاوَن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک باہمی تعاون سے اپنے اقتصادی وسائل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر محمد صالح کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دے دی۔


متعلقہ خبریں