آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی مزید بہتر بنانےکےاقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کی کارکردگی سے ملک کو درپیش خطرات کا موثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نے بھی آج ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں