پی سی بی کا عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمر اکمل کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق فیصلہ انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عمراکمل پرعائد پابندی کو 36 ماہ سے کم کر کے 18 ماہ تک محدود کیا گیا ہے،انسداد بدعنوانی سے متعلق معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق عمراکمل متعلقہ حکام کو رابطوں کے بارے میں آگاہ نہ کرنے کے نتائج سے واقف تھے، ایسے کسی شخص سے ہمدردری کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا جو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کریگا۔

کرکٹر عمر اکمل پر پابندی تین سے کم کرکےڈیڑھ سال کر دی گئی

یاد رہے کہ انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈی کیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمراکمل کی سزا تین سال سے کم کر کے ایک سال چھ ماہ کر دی تھی

کرکٹر عمر اکمل کی سزا کیس کا تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اپیل کنندہ کا مؤقف متضاد اور اس کی کوئی ساکھ نہیں۔ اپیل کنندہ کے خلاف مقدمہ درست ثابت ہوتا ہے۔

چیئرمین ڈسپلنری پینل کا اپیل کنندہ کو الزامات میں قصور وار پانے کا جواز ہے۔ تحریری فیصلے میں درج ہے کہ انڈپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے ہمدردانہ رویہ اختیار کیا۔ پابندی کی مدت میں کمی کرتے ہوئے سزا کو ایک سال چھ ماہ کردیا۔ سزا کا اطلاق عمر اکمل کی عبوری معطلی کے روز سے ہوگا۔

فیصلے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل کے وکیل نے بتایا کہ سزامیں کمی کے فیصلے پر خوشی ہے اور اس سے ہمیں ریلیف ملا۔

انہوں نے کہا کہ سزا مزید کم ہوسکتی ہے، کیوںکہ دیگر کیسز میں کچھ کھلاڑیوں کو سزا کم ملی۔ ہم جو فیصلے سوچ رہے تھے ایسا نہیں ہے۔

۔


متعلقہ خبریں