اپوزیشن کی اے پی سی: پیپلزپارٹی کو ن لیگ کے جواب کا انتظار



اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ ن لیگ بتا دے کہ وہ اے پی سی کی سربراہیں کریں گے یا بلاول بھٹو لیڈ کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ جواب دے یا نہ دے، پیپلزپارٹی اس حکومت کے خلاف ضرور باہر نکلے گی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کوئی تحریک نہیں چلا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تین دھڑے بن چکے ہیں۔ ایک گروپ خواجہ آصف، دوسرا شاہد خاقان اور تیسرا رانا ثنا اللہ کو نامزد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ن لیگ سے پوچھنا پڑتا ہے کہ ان کا نمائندہ کون ہے۔

شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد اے پی سی بلانے پر اتفاق

خیال رپے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے تین رکنی وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں طے پایا کہ عید کے بعد قیادت کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس کی جائے گی اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

ن لیگی احسن اقبال کا کہنا تھا عوام کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس حکومت سے ملک کو داخلی اور خارجی خطرات ہو سکتے ہیں۔ حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اس حکومت کو ہٹانا عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ ملک کے مزدور، کسان اور نوجوان پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میاں شہباز شریف ملاقات کرنے سے گریزاں

ان کا کہنا تھا کہ ملک آئین پاکستان کے علاوہ کسی راستے پر نہیں چلایا جا سکتا۔ حکومت کو گنجائش دینے کا مقصد مسائل کو فروغ دینا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر کورونا کی وبا نہ آتی تو حکومت اپنے بوجھ تلے دبنے کیلئے تیار تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو لائف لائن ملی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہماری قیادت پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ دن بدن نیب نیازی گٹھ جوڑ واضح ہوتا جارہے۔

ن لیگی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کبھی ایک اور نیک نہیں ہوسکتی ،اے پی سی کو اپوزیشن نے بدنام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور شہبازشریف ایک دوسرے کو دھو کہ دے رہےہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن عوام کی نظروں میں دھول جھونک رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں