بحری جہاز نما برف کے ٹکڑے کی دریافت، ماہرین الجھن کا شکار


لندن: براعظم انٹارکٹیکا میں برف کا ایک ایسا ٹکڑا دریافت کیا گیا ہے جو دکھنے میں بالکل ایک بحری جہاز جیسا لگتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چار سو فٹ طویل برف کے بلاک کو گوگل ارتھ کے ذریعے دیکھا گی جس کے بعد اس کے حوالے سے طرح طرح کے سازشی نظریات نے جنم لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس برف کے ٹکڑے میں بحری جہاز کی طرح کھڑکیاں اور چمنی بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

انٹارکٹیکا کے برفانی پہاڑوں پر سبزہلالی پرچم لہرانے والی پہلی خاتون

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کے مطابق یہ نازی دور کا کوئی جہاز ہو سکتا ہے جو انٹارکٹیکا میں خفیہ ٹھکانے پر چھپایا گیا تھا۔

جہاز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور لوگوں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں