موجودہ اختیارات کے ساتھ کوئی میئر کراچی کا حال درست نہیں کرسکتا،وسیم اختر

موجودہ اختیارات کے ساتھ کوئی میئر کراچی کا حال درست نہیں کرسکتا،وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ اختیارات کے ساتھ کوئی بھی میئر کراچی کا حال درست نہیں کرسکتا ہے۔

کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے، میئر کراچی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال سے کہہ رہا ہوں کہ کراچی کا 70 فیصد وفاق کے پاس ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے پاس صرف کراچی کا دس فیصد کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بات کو گزشتہ روز حکومت سندھ نے سچ ثابت کردیا ہے۔

کراچی کو ایک طرف رکھیں تو دیکھتا ہوں کہ سندھ کیسے چلتا ہے؟ وسیم اختر کا چیلنج

ہم نیوز کے مطابق میئرکراچی وسیم اخترنے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کراچی کے لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں وہ کہاں جاتا ہے؟

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی نے کہا کہ آج تجاوزات کے حوالے سے مجھے بلایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کام ہوئے ہیں ان کی رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں۔

شہر کے مسائل کا حل آئین کے آرٹیکل 140- اے میں ہے، میئرکراچی

ہم نیوز کے مطابق وسیم اختر نے کہا کہ وفاق اور صوبوں نے اتھارٹی کا بہانہ بنا کر شہر کو تباہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اختیارات کے ساتھ کوئی بھی میئر کراچی کا حال درست نہیں کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں