نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ نے ایک اور اہم ہدف حاصل کر لیا

neelam jehlum

اسلام آباد: انجینئرنگ کے شاہکار نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ نے نیشنل گرڈ کو 10 ارب یونٹ بجلی مہیا کرنے کا سنگ میل عبورکر لیا۔

اس ضمن میں واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم پلانٹ سے پیدا ہونے والی اس بجلی کی بدولت 120 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوچکی ہے۔

نیلم جہلم پلانٹ موثر آپریشن کی بدولت ڈیزائن میں متعین سالانہ پیداوار سے بھی زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے۔ اس کے چار پیداواری یونٹ ہیں اورمجموعی پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ ہے۔

بجلی کے بلوں پر نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا اعلان

ترجمان کے مطابق پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے اپریل 2018ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 20-2019 کے دوران پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا ہدف 4 ارب 66 کروڑ یونٹ تھا تاہم اس دوران پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو 4 ارب 84 کروڑ 30 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں