آزاد کشمیر میں سیاحت پر عائد پابندیاں ختم

آزاد کشمیر کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں سیاحت پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سیاحت کو ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے مرحلہ وار سیاحت بحال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آزاد کشمیر میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے بھی کہا ہے کہ سیاحت کو ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ میر افضل نے زور دے کر کہا کہ محرم الحرام میں بھی ایس او پیز کا لازمی خیال رکھا جائے۔

محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں