پاکستان میں کورونا کے 531 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی ہے اور  2 لاکھ 85 ہزار 191 افراد متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 531 نئے کیسز اور15 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے 17 ہزار 833 ایکٹو کیسز ہیں۔

سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 24 ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب94 ہزار 586، خیبرپختونخوا34 ہزار755 اور بلوچستان میں 11 ہزار 921 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد 15 ہزار 281 اور آزاد کشمیرمیں 2ہزار150کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار371 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 174، سندھ میں 2 ہزار 282، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 231، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 57 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور اسپتالوں میں اس وقت 146 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کےلیے 1859 وینٹی لیٹرز ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اس وقت ایک ہزار 365 کورونا مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں