کورونا کی نئی اٹھنے والی لہر کیخلاف ردعمل تیز کرنے کی ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او

فائل فوٹو


جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اٹھنے والی لہر کے خلاف ردعمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ کورونا کی نئی اٹھنے والی لہر سے مل کر لڑنے کی ضرورت ہے، سخت اقدامات سے ہی کورونا وائرس کی نئی لہرپر قابو پایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو:عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر عارضی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈبلیوایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ نے مزید کہا کہ مغربی یورپ اور دیگرجگہوں پر اٹھنے والی لہر کے خلاف ردعمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بعض ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا تھا کہ کئی ممالک کی کوششیں غلط سمت میں ہیں۔

آن لائن میڈیا بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے کہا تھا کہ جس حد تک مستقبل کے متعلق اندازہ لگا سکتے ہیں اس کے تحت حالات معمول پر جلد آنے کے امکانات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا لاک ڈاؤن میں نرمی میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ اگر حکومتوں نے مناسب اقدامات نہ اٹھائے، لوگوں نے سماجی فاصلے کو مدنظر نہ رکھا، ماسک پہننے سمیت ہاتھوں کودھونے کی عادت نہ اپنائی تو مہلک وبا کے مزید برے اثرات مرتب ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس نے واضح طور پر کہا کہ جن ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی میں کی اوروہاں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد میں سستی ہوئی تو وہاں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کو عوام کا اولین دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعدد ممالک کی حکومتوں کے اقدامات اور شہریوں کی سرگرمیاں وائرس کی سنگینی کا اظہار نہیں کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی درخواست قبول کر لی

دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 38 ہزار 715 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ 12 ہزار ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے 52 لاکھ 51 ہزارسے زائدافراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 329 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں