وزارت خارجہ کا سابق افسر 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار سابق افسر طفیل قاضی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم کا میڈیکل کرانے کا بھی حکم دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق طفیل قاضی بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعنیات رہے ہیں جہاں ملزم نے سفارت خانے میں بطور اکاوَنٹینٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا۔

نیب کے مطابق ملزم 2013 سے 2018 تک صوفیہ بلغاریہ میں تعینات رہا۔

دو روز قبل نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا جس میں انہیں 12 اگست کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نجی ہوٹل کو ایل 2 لائسنس جاری کرنے سے متعلق بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس لے لیا

اطلاعات ہیں کہ عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ نے اپنا اثرو اسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کے لیے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کیا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق طلبی کے کا نوٹس جاری ہو چکا ہے اور آج شام تک وزیر اعلیٰ پنجاب کو موصول ہو جائے گا۔ عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں