کابل: افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 16 افراد جاں بحق

کابل: افغان فورسز کا آپریشن، 30 دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ افغانستان کے صوبے زابل کے ضلع میزان میں کیا گیا تاہم افغان سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ ماہ افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورسز کی فضائی بمباری سے 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اس ضمن میں گورنر ہرات دفتر کا کہنا تھا کہ افغان فضائیہ نے طالبان کو نشانہ بنایا تھا اور حملے میں طالبان کے کئی رہنما ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام مسجد سمیت چار افراد جاں بحق

افغان فورسز کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات عمل میں لانے کے بعد نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں