صادق آباد: نوجوان کا وطن سے محبت کے اظہار کا منفرد انداز

صادق آباد: نوجوان کا وطن سے محبت کے اظہار کیلیے منفرد انداز

صادق آباد: صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں وطن سے محبت کے اظہار کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے نوجوان نے قائد اعظم محمد علی جناح اور تاریخی عمارتوں مزار قائد، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ وغیرہ کے ریت سے مجسمے بنا لیے ہیں۔

صادق آباد: نوجوان کا وطن سے محبت کے اظہار کیلیے منفرد انداز

گیلی ریت سے مختلف مجمسے اور اشکال بنانا ایسا آرٹ ہے، جو عام طور پر ساحل سمندر پر ہی دیکھا جاتا ہے تاہم صادق آباد کے ایک فنکار  نے اپنے علاقے میں اس فن میں اپنی مہارت دکھانے کی ٹھان لی۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پر سکھ برادری کی تقریبات اور پاٹھ کا اہتمام

نوجوان احمد حسن اس بار جشن آزادی کو ایک منفرد انداز میں منانے کی تیاری کر رہا ہے۔ نوجوان فنکار نے ریت سے قائد اعظم کا مجسمہ، مزار قائد، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ اور بے شمار ایسے فن پارے تیار کئے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

صادق آباد: نوجوان کا وطن سے محبت کے اظہار کیلیے منفرد انداز

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن کا کہنا تھا کہ میں وطن سے محبت اور اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہوں، ساتھ ہی ساتھ عوام سے داد و تحسین بھی وصول کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بھی جشن آزادی پاکستان کے رنگوں میں رنگ گیا

فن پارے دیکھنے کے لیے آئے ارشد نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صادق آباد میں پہلی بار  ایک فنکار نے فن کا مظاہرہ کیا ہے ریت سے شاندار مجسمے بنائے، گیلی ریت کو جب احمد حسن کے ہاتھ چھوتے ہیں تو وہ شہکار بن جاتا ہے دیکھنے والے داد دیئے بنا نہیں رہ سکتے۔

صادق آباد: نوجوان کا وطن سے محبت کے اظہار کیلیے منفرد انداز

اگست کی مناسبت سے ریت سے بنے یہ ماڈلز بچوں بڑوں کو خوب متاثر کر رہے ہیں۔  ہر کسی کو جشن آزادی کے دن کا بےصبری سے انتظار ہے۔


متعلقہ خبریں