کورونا وائرس بالوں کے لیے بھی نقصان دہ

کورونا وائرس بالوں کے لیے بھی نقصان دہ

عالمی وبا کورونا وائرس کو گردوں اور دل کے لیے تو نقصان دہ قرار دیا ہی گیا تھا تاہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس بالوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

حالیہ تحقیق کے مطابق بالوں کا گرنا بھی کورونا وائرس کا طویل المدتی سائیڈ ایفیکٹ ہے۔

ٹوئٹر پر ‘می ٹو’ ٹرینڈ کا آغاز کرنے والی امریکی اداکارہ، پروڈیوسر ایلسا میلانو کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد بالوں کے تیزی سے گرنے کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی اٹھنے والی لہر کیخلاف ردعمل تیز کرنے کی ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او

اپنی ویڈیو میں انہوں نے شائقین کو ٹوٹے ہوئے بالوں کا گچھا دکھاتے ہوئے کہا کہ ایک بار برش کرنے سے ان کے اتنے سارے بال اتر گئے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک پہننے کو یقینی بنائیں۔

گزشتہ ہفتے ایلسا میلانو نے انکشاف کیا تھا کہ کورونا وائرس اور اینٹی باڈیز کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب ان کا کورونا وائرس اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کا پاکستان کی کورونا کیخلاف کامیابی کا اعتراف

خیال رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 39 ہزار 561 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ دو لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 2 ہزار 228 ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے 52 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 329 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں 30 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 133 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد22 لاکھ 71 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور ایک دن میں 886 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 45 ہزارتین سو سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں