ایپل کے سی ای او ٹم کوک بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل


نیویارک: امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کوک بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹم کوک کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 2 ٹریلین ڈالر سے زائد ہونے کے بعد ٹم ٹوک بھی دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں تاہم کک کو دوسرے ارب پتی افراد تک پہنچنے کے لیے بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

کمپنی کے بانی اسٹیو جابز کے عہدے سے دسرتبردار ہونے کے بعد کوک نے 2011 میں ایپل کمپنی میں بطور سی ای او کی پوزیشن سنبھالی تھی۔

کوک کی دولت کی اکثریت 1998 کے بعد سے ملنے والے ایکوئٹی ایوارڈز سے حاصل ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں