روس نے کورونا سے بچاؤ کیلئے پہلی ویکسین بنا لی

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مریض کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے سے انکار

فائل فوٹو


ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے پہلی کورونا وائرس ویکسین تیار کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویکسین کورونا کے خلاف کافی موثر ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی نے بھی کورونا کے خلاف بننے والی ویکسین کا استعمال کیا ہے اور یہ کوویڈ 19 نامی بیماری کے خلاف دیرپا قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج برآمد

گامالیہ نامی ویکسین پہلے ڈاکٹروں اور اساتذہ کو دی جائے گی جس کے بعد اکتوبر میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔

ماسکو میں قائم گامیلا انسٹی ٹیوٹ روسی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر لمبے عرصے سے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے۔

پہلے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ آزمائشی ویکسین کے اپریل سے ہی ٹرائل شروع کیے جاچکے ہیں اور روس کی ایلیٹ کلاس اور سیاستدانوں کو اپریل میں ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کو رجسٹر کرتے ہوئے اس کی ریگولیٹری منظوری بھی دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں