نیب کے باہر پیش آنیوالے واقع کے ذمہ داروں کو سامنے لانا چاہئیے،شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب میں پیشیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن جیسا واقعہ آج پیش آیا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقع کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لانا چاہیے۔

نیب کا ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکوعدالت میں اپنا مؤقف پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوشش ہو گی کہ آئندہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل نیب میں پیش ہوں گے

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جب بھی کوئی بڑا لیڈر پیش ہوتا ہے تو کارکنان جمع ہوتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصٖف نے کہا کہ آج مریم نواز کی پیشی تھی لیکن وہاں ہمارے کارکنان کو بے دردی سے مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی اور نا اہلیت سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار لیگی کارکنان کو جلد رہا کیا جائے۔

مریم نوازکی پیشی پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کارکنان کے خلاف کارروائی نہ روکی گئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔


متعلقہ خبریں