سونے کی قیمت میں نمایاں کمی


کراچی: صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار487 روپے کی کمی کے ساتھ  ایک لاکھ 8 ہزار110 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار572 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار597 روپے ہو گئی تھی۔

سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے کو صرافہ بازار میں سونے کی قیمت سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد  نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار169 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں