شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

مولانا کے دھرنے اور احتجاج کیخلاف درخواست قبل از وقت ہے، عدالت

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

شہری عمران خان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل  نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کمیشن نے واضح طور پر نہیں کہا کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جامع رپورٹ جمع کرنے کیلئے ہمیں وقت چاہیے۔ اس پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:لاپتہ افراد کمیشن رپورٹ، جبری گمشدگیوں میں اضافے کا انکشاف

سماعت کے دوران وزارت دفاع کے نمائندے اور جوائنٹ سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری ہمارے پاس نہیں ہے۔ اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ یہ نہ کہیں کہ آپ کے پاس نہیں ہے، نہ یہ بتانا آپ کا کام ہے۔ آپ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کوشش کریں۔

عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں