وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاست پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاست پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں پیش آنے والے واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پنجاب کی سیاست سمیت دیگر متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی کل نیب میں ہونے والی پیشی کی بابت بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور اس کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

لاہور کو بچانے کیلئے نیا شہر بنانا ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل نیب میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاوَس نے نیب کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نیب میں پیشی کے لیے اکیلے جائیں گے اور ان کے ساتھ کوئی وزیر یا مشیر نہیں ہو گا۔

نیب نےعثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کر رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل نیب میں پیش ہوں گے

ذرائع کے مطابق نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کرایا تھا۔


متعلقہ خبریں