وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل نیب میں پیش ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل نیب میں پیش ہوں گے اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاوَس نے نیب کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اکیلے نیب میں پیش ہوں گے،ان کے ساتھ کوئی وزیر یا مشیر نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ نیب نےعثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔

اطلاعات ہیں کہ عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ نے اپنا اثرو اسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرایا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب طلبی کا نوٹس جاری

خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ نیب اگر دس بار بھی بلائے تو جاؤں گا اور ہر چیزدکھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پرشروع دن سے ہی تنقید کی جارہی ہیں۔ ہمارے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوا۔ نیب میں بھی پیش ہوں گا۔


متعلقہ خبریں