دنیا کا مقبول ترین کھیل فٹبال اب آن لائن سیکھیں



لاہور: سابق انٹرنیشنل فٹ بالر مدثر مختار نے  بچوں کو گھر بیٹھے دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹ بال کی آن لائن ٹپس دینا شروع کر دیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فٹبال کھیلنے کے شوقین بچوں کو آن لائن نہ صرف کھیل کے بنیادی گر بتائے جاتے ہیں بلکہ گیم کے قوانین سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔

سابق انٹرنیشنل فٹبالر نے کہا کہ میں بچوں کو ہیڈنگ جگلمنگ، باڈی کنٹرول اور ٹو ٹچ پاسنگ سیکھا رہا ہوں۔

مدثر مختار کے مطابق نو عمر بچوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے بھرپور محنت سے سیشن ترتیب دیتے ہیں۔

کورونا کے باعث جِم اور فٹنس کلب بند مگر آن لائن فٹنس کلاسز کا آغاز

انہوں نے بتایا کہ بچوں کا انٹیشن سپیم کم ہوتا ہے اور اگر وہ ٹوٹ جائے تو وہ پیھچے رہ جاتے ہیں، ہم نے ایسے سیشن ڈیزائن کے ہیں جس سے بچے بور نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گراونڈ کے برعکس آن لائن سیشن ہفتے میں پانچ روز اور ایک گھنٹہ جاری رہتا ہے، آن لائن ٹریننگ سیشن نہ صرف بچوں کی سکلز کو نکھارنے اور فزیکل ڈویلپمنٹ کے لیے بہترین زریعہ ہے۔


متعلقہ خبریں