بلوچستان حکومت کا 15اگست سے اسپتالوں میں اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان

پنجاب :دس روز گزر گئےسرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وبا کے سبب اسپتالوں کی بند او پی ڈیز  15 اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز کے تحت سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولی جائیں گی۔

خیال رہے کہ 8 اگست کو بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  میں کہا گیا تھا کہ صوبے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز کسی پابندی کے بغیر کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا تمام کاروبار 10اگست سے کھولنے کا فیصلہ

گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وبا کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹس، مالز، پبلک ٹرانسپورٹ،  ریسٹورنٹس، سینما گھر، تھیٹرز، جمز اور پبلک پارکس 10 اگست سے کھول دیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا اسلام آباد میں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ 7ستمبر کو آخری ریویو کریں گے۔ میرج ہالز کو 15 ستمبرسے کھولا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا تھا کہ ریسٹورنٹس میں باہر اور اندر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ ہوٹلز بھی شادی کے فنکشن کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے تحت پیر سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سینما، تھیٹرز اور پبلک پارکس کو 10اگست سے کھول دیا جائے گا۔ جمز اور کلب کو بھی 10اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ روڈ ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی ہے اور  2 لاکھ 85 ہزار 191 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں