آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس: ملکی سلامتی، اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال



 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں ملکی سلامتی اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ایل او سی، پاک افغان بارڈر  اور داخلی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کے امور بھی زیر بحث آئے اور افغان گروپس کے درمیان جلد مذاکرات شروع ہونے کی امید کا اظہار کیا گیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

کشمیریوں پر بھارتی ظلم بے نقاب کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا، کورکمانڈرز

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ کورونا کی روک تھام کے لیے گائیڈلائنز کو یقینی بنایا جائے اور محرم میں عوام کی سیکیورٹی، تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاروں پر اطمینان کا اظہار کیا اور سندھ اوربلوچستان میں سیلاب پر فوجی دستوں کی امدادی کارروائیوں کی تعریف بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔


متعلقہ خبریں