کراچی: خاتون کی تین بچوں کے ہمراہ مبینہ خود کشی

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد میں ایک خاتون نے تین بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔ افسوسناک سانحہ گلشن حدید میں پیش آیا ہے۔

کراچی لاک ڈاوُ ن: چھ افراد کی لاشیں برآمد، چار نے خود کشی کرلی

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس کا ابتدائی تفتیش کے بعد کہنا ہے کہ ماں نے پہلے اپنے بچوں کو زہر دیا اور اس کے بعد خود کو پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق جن بچوں کو مبینہ طور پر زہر دیا گیا ان کی عمریں تین، پانچ اور آٹھ سال کے درمیان ہیں۔

ہم نیوز کے استفسار پر علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی خاتون کے خاوند نجی بینک میں ملازم ہیں۔

‘دنیا بھر میں ہر 40 سیکنڈ کے بعد ایک شخص خود کشی کرتا ہے ’

علاقہ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق مکمل تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں