مریم نواز سمیت اہم سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمات کا اندراج

شہباز شریف نے مشکلات کے باوجود پیغام دیا کہ قائد نواز شریف ہیں، مریم نواز

لاہور: نیب کی درخواستوں پر تھانہ چوہنگ میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ مقدمات ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑکے حوالے سے درج کیے جارہے ہیں۔

نیب کے باہر پیش آنیوالے واقع کے ذمہ داروں کو سامنے لانا چاہئیے،شاہ محمود

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کی نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی درخواستوں پر تھانہ چوہنگ میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درج مقدمات میں مریم نواز سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے۔

آج ریاستی اور حکومتی جبر کا مقابلہ کیا، مریم نواز

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ زیر حراست 50 افراد کے خلاف بھی مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواستوں میں نامزد افراد کو مختلف تھانوں میں بھی منتقل کردیا گیا ہے۔

لیگی رہنما کا مریم نواز کو پنجاب حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا مشورہ

قومی اسمبلی میں کچھ دیر قبل تقریر کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے مطالبہ کیا تھا کہ ن لیگ کے گرفتار کارکنان کو فوراً رہا کیا جائے۔

سابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی کوئی بڑا لیڈر پیش ہوتا ہے تو کارکنان جمع ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مریم نواز کی پیشی تھی لیکن وہاں ہمارے کارکنان کو بے دردی سے مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

نیب کا ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی اور نا اہلیت سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ گرفتار لیگی کارکنان کو جلد رہا کیا جائے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ نوازشریف اورمریم نوازہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر کارکنان کے خلاف کارروائی نہ روکی گئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ نیب میں پیشیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن جیسا واقعہ آج پیش آیا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ اس ضمن میں تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقع کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لانا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ماضی میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا ہے۔

نوازشریف کا مریم نواز کو فون، زخمی کارکنوں کی عیادت کرنے کی ہدایت

مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نوازکوعدالت میں اپنا مؤقف پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کوشش ہو گی کہ آئندہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو


متعلقہ خبریں