عمران خان سے بل گیٹس کا رابطہ، کورونا اور پولیو مہم پر تبادلہ خیال

اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف وزیراعظم کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی انتہائی مؤثر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے صحت اور معیشت کے شعبوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔

آرمی چیف کی مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس سےٹیلی فون پر گفتگو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہی۔ بات چیت میں کورونا وائرس کی صورتحال اور پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا کیسز میں ہونے والی نمایاں کمی سے آگاہ کیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کورونا وبا کے دوران تعاوَن سے پاکستان کو مدد ملی ہے۔

بل گیٹس کا پاکستان کی کورونا کیخلاف کامیابی کا اعتراف

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے لیے قائم انفرااسٹرکچر سے کورونا کا مؤثر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بل گیٹس نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کا دوبارہ آغاز حوصلہ افزا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاط اختیار کی جائے۔

کورونا کیسز میں کمی پر فتح کا اعلان نہیں کر سکتے، اسد عمر

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا سے مقابلے کے دوران پسماندہ طبقات کی مؤثر دیکھ بھال کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے مقابلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں