ن لیگ: شہزاد اکبر اور ڈی جی نیب کے خلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست

ن لیگ: شہزاد اکبر اور ڈی جی نیب کے خلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

مریم نواز سمیت اہم سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمات کا اندراج

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز کے خاوند اور ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے درخواست تھانہ چوہنگ میں جمع کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر اور ڈی جی نیب سمیت 100 دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تھانہ چوہنگ میں دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر نیب نے طلب کیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے نیب دفتر پہنچنے پر 100 باوردی افراد نے اچانک حملہ کردیا۔

لیگی رہنما کا مریم نواز کو پنجاب حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق درخواست میں درج ہے کہ ن لیگی کارکنان پر کیمیکل و آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے اور ان کے خلاف واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ن لیگی کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں ناحق گرفتار کیا گیا۔

مریم نواز کے خاوند کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

نیب کے باہر پیش آنیوالے واقع کے ذمہ داروں کو سامنے لانا چاہئیے،شاہ محمود

ہم نیوز نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ نیب کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر تھانہ چوہنگ میں مریم نواز اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا جار ہا ہے۔


متعلقہ خبریں