دادو: پاک فوج اور بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

دادو: پاک فوج اور بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

دادو: پاک فوج اوربحریہ کے دستوں کی دادومیں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دادو میں بارش کے بعد کئی دیہات زیر آب، آرمی کی ٹیمیں پہنچ گئیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور بحریہ کے دستے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کررہے ہیں۔

سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جار ہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کوکھانے اورطبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

پاک فوج نے کراچی میں بحالی کے کام کا آغاز کر دیا

سندھ کے ضلع دادو میں سیلابی ریلوں نے دو دن قبل اس وقت تباہی مچا دی تھی جب نئی گاج ڈیم کے حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا تھا اور اس کے نتیجے میں 300 سے زائد دیہات ڈوب گئے تھے۔

سیلابی کیفیت کی وجہ سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلڈ پروٹیکشن بند پربھی دو مقامات پر30 فٹ چوڑے شگاف پڑ ے تھے۔

مون سون: اندرون سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال

شگاف پڑنے سے سیہون اورکاچھو میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی تھیں۔ اس وقت پاک فوج نے سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے سینکڑوں شہریوں کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں