روس کی کوروناویکسین کے متعلق زیادہ معلومات نہیں، ڈبلیوایچ او



عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او) کےمطابق روس کی کوروناویکسین سےمتعلق زیادہ معلومات نہیں ملیں تاہم اس حوالے روسی ریگولیٹری اتھارٹی کےساتھ رابطہ میں ہیں۔

ڈبلیوایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرریجنل برانچ نے بتایا ہمیں روس سےخبرملی کہ ان کےپاس کوروناویکسین ہے اور ہم کوروناویکسین سےمتعلق معلومات حاصل کرنےکےمنتظر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ویکسین کی تیاری کےلیے3 کلینکل ٹرائل مکمل کرنالازمی ہیں اور ان مراحل کوعبورکیے بغیرکوئی بھی ویکسین اوردواتیار نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین میں نیشنل ازم اچھا نہیں ہے، عالمی ادارہ صحت

خیال رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے پہلی کورونا وائرس ویکسین تیار کر لی ہے جو کورونا کے خلاف کافی موثر ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی نے بھی کورونا کے خلاف بننے والی ویکسین کا استعمال کیا ہے اور یہ کوویڈ 19 نامی بیماری کے خلاف دیرپا قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔

روسی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کو رجسٹر کرتے ہوئے اس کی ریگولیٹری منظوری بھی دے دی ہے۔

گامالیہ نامی ویکسین پہلے ڈاکٹروں اور اساتذہ کو دی جائے گی جس کے بعد اکتوبر میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔

ماسکو میں قائم گامیلا انسٹی ٹیوٹ روسی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر لمبے عرصے سے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے۔

پہلے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ آزمائشی ویکسین کے اپریل سے ہی ٹرائل شروع کیے جاچکے ہیں اور روس کی ایلیٹ کلاس اور سیاستدانوں کو اپریل میں ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔

دوسری جانب دسمبر تک کورونا وائرس کی ویکسین کے آنے کی امید ظاہر کی ہے۔ ڈاکٹرانتھونی فاوچی کا کہنا ہے کہہ 2021 کے کچھ  ماہ تک ویکسین تمام لوگوں کے لئے میسر نہیں ہوگی تاہم 2021 کے کچھ  ماہ بعد کورونا ویکسین وسیع  پیمانے پر دستیاب ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں