جوبائیڈن نےسینیٹرکاملاہیرئس کونائب صدارتی امیدوارچن لیا



واشنگٹن:  امریکہ میں رواں برس نومبر میں ہونے والے نصف مدتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے نائب صدارتی امیدوار کیلئے سینیٹرکاملاہیرئس کا انتخاب کیا ہے۔

کاملاہیرئس اگر امریکہ کی نائب صدربنیں تووہ پہلی سیاہ فام خاتون ہوں گی جو یہ ذمہ داری نبھائیں گی۔ سینیٹر کاملاہیرئس کا تعلق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرآکلینڈ سے ہے۔

کمالہ ریاست کیلی فورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں اور وہ اس سے قبل ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں جو بائیڈن کے مخالف تھیں۔

امریکہ کی تاریخ میں اب تک صرف دو خواتین کو نائب صدر کے امیدوار کے لیے چنا گیا ہے۔ رپبلیکن جماعت کی جانب سے سارہ پالن کو سنہ 2008 میں چنا گیا تھا اور جیرالڈین فیریرو کو ڈیموکریٹس کی جانب سے سنہ 1984 میں تاہم اس سے پہلے کسی بھی سیاہ فام خاتون کو دونوں امریکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار کی حیثیت سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ سینیٹرکا ملاہیرئس کونائب صدارتی امیدوار چننا میرے لیےاعزاز ہے اور امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ بھی سینیٹرکاملاہیرئس کے انتخاب کوعمدہ قراردے چکے ہیں۔ ٹرمپ نے 29جولائی کوسوال کے جواب میں کہا تھا کہ ہیرئس کی چوائس بہترین ہوگی۔

نینسی پلوسی نے بھی اس انتخاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹرکاملاہیرئس کی بطورنائب صدرنامزدگی امریکہ کیلئے قابل فخربات ہے۔

سابق صدر بل کلنٹن نے بھی کہا ہے کہ سینیٹرکاملاہیرئس کاانتخاب بہترین ہے، دونوں مل کرلاجواب ٹیم بنائیں گے۔ہیلری کلنٹن نے بھی  کاسینیٹرکاملاہیرئس کے انتخاب پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جو بائیڈن3 نومبرکو ہونے والےانتخابات میں ٹرمپ کامقابلہ کریں گے اور موجودہ امریکی نائب صدرمائیک پینس ٹرمپ کے رننگ میٹ ہوں گے۔

موجودہ امریکی نائب صدرمائیک پینس نے بھی کاملاہیرئس کوخوش آمدید کہا اور پیغام بھجوایا کہ 7اکتوبرکوسالٹ لیک سٹی میں مباحثے کے موقع پر ملیں گے۔


متعلقہ خبریں