پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز16ہزار 599 رہ گئے



اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد6ہزار129ہوگئی ہے اور16 ہزار 599 ایکٹیو کیسز ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 730 نئے کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر دو لاکھ85 ہزار921 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ 2 لاکھ 63 ہزار 193 صحتیاب ہوئے۔

سندھ میں کوروناکے ایک لاکھ 24 ہزار 556 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب94 ہزار715، خیبرپختونخوا34ہزار859، بلوچستان11ہزار956، اسلام آباد15زار296، آزاد کشمیر2ہزار157 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعداد 23ہزار82ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے بل گیٹس کا رابطہ، کورونا اور پولیو مہم پر تبادلہ خیال

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 177، سندھ میں 2 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 172، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 58 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 20 ہزار 631 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 344 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں