لاہور: لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی لکشمی چوک کی رونقیں بحال

لاہور: لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی لکشمی چوک کی رونقیں بحال

لاہور کا لکشمی چوک دیسی کھانوں کا مرکز ہے جہاں شام ہوتے ہی مزیدار کھانوں کے شوقین رخ کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن ختم ہوا تو پانچ ماہ بعد لکشمی چوک کی رونقیں بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا، لاہور کے بازاروں کی رونقیں لاک ڈاؤن کے باعث ماند پڑ گئیں

پانچ ماہ کے بعد آخر کار ریسٹورنٹس کو کھولنے کی اجازت ملی تو لکشمی چوک کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں، کھابوں کے شوقین افراد گوجرانوالہ اور پشاور سمیت دیگر علاقوں سے ٹکا ٹک اور دیسی مرغ کی کڑاہی کھانے لکشمی چوک پہنچ گئے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لکشمی چوک میں کڑاہی کھانے کے لیے آئے گل محمد اور یسین بٹ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سب کچھ بند تھا ابھی لاک ڈاؤن ختم ہوا ہے تو دوستوں کے ساتھ کڑاہی کھانے لکشمی چوک آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید قرباں پر بسیارخوری مہنگی پڑگئی، ہزاروں لاہوری اسپتال پہنچ گئے

شہریوں کا کہنا تھا کہ لکشمی چوک جیسی دیسی مرغ کی کڑاہی کسی اور جگہ سے نہیں ملتی، یہاں بہت مزیدار کڑاہی بنائی جاتی ہے، ہم دوستوں کے ساتھ آئے ہیں  اور یہاں کی لذیذ کڑاہی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ریسٹورنٹ مالکان بھی کاروباری بندش کے خاتمے پر خوش دکھائی دیتے ہیں۔

لکشمی چوک میں قائم ریسٹورنٹ سے وابستہ حاجی وسیم کا ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھلنے سے لکشمی چوک کی رونق بحال ہونا شروع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسی غذائیں جو آپ کی جان بھی لے سکتی ہیں

حکومت نے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی شرط پر ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی ہے۔


متعلقہ خبریں