منظم انداز میں نیب دفتر کے باہر کا ماحول خراب کیا گیا، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منظم انداز میں نیب لاہور کے دفتر کے باہر کا ماحول خراب کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رانا تنویر اگر موقع پر نہ ہوتے تو ان کا نام مقدمے میں نام نہیں ہوتا۔ منظم انداز میں نیب لاہور کے باہر کا ماحول خراب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر گاڑیوں میں پتھر کہاں سے نمودار ہوئے ؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آج ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے۔ منی لاڈرنگ کی وبا اس ملک میں رہی ہے اور ہم نے ہی اس کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر معاملے میں حزب اختلاف کی تجاویز لیتے ہیں اور تمام معاملات پر حزب اختلاف کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایف اے ٹی ایف پر بھی طویل نشست ہوئی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ہنگامہ آرائی کی جس پر وزیر خارجہ نے پوچھا کہ میں نے کیا غلط بات کی ؟

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ن لیگی کارکنان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانون سازی ضروری ہے جبکہ حزب اختلاف کے کچھ ساتھی کہہ رہے تھے کہ نیب بل کے علاوہ بات ہو ہی نہیں سکتی


متعلقہ خبریں