ننھی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ کا گانا سن کر سونو نگم کی آنکھیں بھر آئیں

ننھی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ کا گانا سن کر سونو نگم کی آنکھیں بھر آئیں

ممبئی: نامور بھارتی گلوکار سونو نگم ننھی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی آواز میں سریلا اور پراثر گانا سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مداحوں نے گلوکار کی قبر کھود دی، تابوت لے کر فرار

سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن (ایپ) فیس بک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بھارتی گلوکار سونو نگم ٹی وی پر ہادیہ ہاشمی اور سوچ دی بینڈ کا نیس کیفے بیسمنٹ میں گائے گئے گانے ’بول ہو‘ کو سنتے ہوئے آبدیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھتے ہوئے سونو نگم کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد کسی کی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے۔

سونو نگم نے مزید کہا کہ یہ گانا مجھے جاوید جعفری نے بھیجا تھا، میں پہلے بھی اس گانے کو سن چکا ہوں مگر آج پہلی بار ڈھنگ سے سنا ہے تو اتنا اچھا لگا کہ آنکھیں چھلک گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’والد چاہتے تھے سی ایس ایس کروں مگر مجھے گلوکار بننا تھا‘

بھارتی گلوکار نے کہا کہ ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی آواز نے دل کو چھو لیا ہے، انہوں نے سوچ دی بینڈ اور ہادیہ ہاشمی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

سونو نگم کے ویڈیو پیغام کے بعد نیس کیفے بیسمنٹ کے پروڈیوسر زلفی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ہی سونو نگم کا شکریہ ادا کیا۔

فیس بک پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں زلفی نے کہا کہ میں سونو نگم کی جانب سے اتنا زیادہ سراہے جانے پر ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سونو نگم کی تعریف نے نہ صرف میرا بلکہ ہادیہ، ربی اور عدنان کا مورال بھی بہت بلند کر دیا ہے۔ سونو نگم جیسے بڑے گلوکار کی جانب سے اتنی زیادہ پذیرائی ملنا ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں