مریم نواز نے اپنی متاثرہ گاڑی کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کر دی


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کل نیب دفتر کے باہر پتھر لگنے کے بعد متاثر ہونے والی اپنی گاڑی کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا گاڑی کی حالت دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ گاڑی پر صرف پتھراؤ کیا گیا یا معاملہ زیادہ سنگین تھا۔ گاڑی پر پتھر اور اینٹیں اور جانے کیا کچھ برسایا گیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ کیا کسی بلٹ پروف یا بم پروف گاڑی کی ونڈ اسکرین صرف پتھر لگنے سے ٹوٹ سکتی ہے؟ ان کی نیت بڑی واضح ہے جب پراسیکیوٹ نہیں کر سکتے تو پھر تنگ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ نیب پیشی کے دوران انہوں نے اور ان کے کارکنوں نے ریاستی اور حکومتی جبر کا سامنا کیا۔

لاہور میں ن لیگی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کارکنوں کی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے رسیاستی جبر کا سامنا کیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز سمیت اہم سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمات کا اندراج

انہوں نے کہا تھا کہ آج نیب پیشی کے دوران میری گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ آج ریاستی خوف اور جبر کا مقابلہ کرکے آئی ہوں. نیب دفتر کے باہر کارکنوں پر پتھر برسائےگئے.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کی شیلنگ اور پتھراوَ سے کارکنوں کو زخمی کیاگیا۔ ہمیں نیب گردی کاسامنا ہے۔ اپنے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا تھا کہ میری گاڑی نیب دفتر کے قریب پہنچی تو اچانک آنسو گیس اور شیلنگ شروع ہوئی۔ پتھر سے میری گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نیب نے اگر بلا ہی لیاتھا تو مجھے سن بھی لیتے۔ نیب کال اپ نوٹس ایک روز قبل موصول ہوا۔ نیب کال اپ نوٹس کو الزام نہیں کہوں گی۔ نیب کال اپ نوٹس کامقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا۔ کون لوگ تھے اور پتھر کہاں سے لائے تھے نہیں معلوم۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب کے کردارکا ہم سب کو پتہ ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز کے نیب سے متعلق ریمارکس کا بھی سب کوعلم ہے۔ نیب کو سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں