چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کیلئے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل

Hamad Azhar

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کے لیے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے سفارشات تیار کرے گی اور معاشی سرگرمیوں کے لیے بھی تجاویز دے گی۔

وزیرصنعت و پیداوار میاں حماد اظہر قومی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ ان کے علاوہ صنعت وپیداوار، کامرس، خزانہ اور پاورڈویژن کے سیکریٹریز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کے بعد آسان قرضے فراہم کریں گے، حماد اظہر

ان کے علاوہ پیٹرولیم اور وزارت قانون کے سیکریٹریز اور تمام چیف سیکریٹریز بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

جب کہ چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک اور صوبوں سے ایس ایم ای سیکٹر کا ایک،ایک نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں