حساس اداروں نے بھارتی سائبراٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاکستان کے حساس اداروں نے بھارتی سائبراٹیک کا سراغ لگا لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سےمتعد دسائبر کرائم کیےجانے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سائبراٹیک کے ذریعے دفاعی حکام کےموبائل ہیک کرنے کا منصوبہ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن ایجنسیوں کےمختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں ہیں جب کہ پاک فوج نے سائبرحملوں کو روکنے کیلئےضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے ہیں۔

دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ کی گنجائش نہیں ہوتی، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس کے علاوہ تمام حکومتی اداروں کوسائبرسیکیورٹی کےاقدامات کیلئےایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرکاری اہلکاروں اور فوجی اہلکاروں کے تکنیکی آلات کو ہیک کر کے دھوکہ دہی کی جاتی ہے، دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں