باکسر عامر خان کی رنگ میں یادگار واپسی


اوٹاوا: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کینیڈین حریف کو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے رنگ میں واپسی کو یادگار بنا دیا۔

عامر خان نے دو سال بعد باکسنگ میں واپسی کی۔ ان کا مقابلہ کینیڈا کےلو گریکو کے ساتھ تھا۔ لیورپول میں کھیلا جانے والا میچ ایک منٹ بھی جاری نہ رہ سکا۔ 13ویں سیکنڈ میں کینیڈن حریف لڑکھڑا گئے۔

کھیل کے آغاز میں لوگریکو ایک مرتبہ سنبھلے لیکن عامر خان کے تابڑ توڑ حملوں کا سامنا نہ کر پائے اور ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں ڈھیر ہوگئے۔

میچ کے بعد عامر خان نے کہا کہ وہ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ عامر خان کیا ہے۔ دوبارہ چیمپئن بننا ہے۔

عامر خان کا دوسرا مقابلہ کیل بروک کے ساتھ ہے۔ برطانوی باکسر کیل بروک رنگ کے قریب ہی تھے۔ انہیں رنگ میں بلا کے عامر خان سے مقابلے کے بارے میں پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں عامر خان کو دن میں تارے دکھا دوں گا۔

جوابی جملوں کا تبادلہ کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا وزن کم ہے لیکن جب بھی مقابلہ ہوا جیت ان کی ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں کیل بروک سے لڑوں گا۔ کیل بروک بہت دنوں سے میرے نام کی کھا رہا ہے۔ میں اس سے مضبوط اور بہتر فائٹر ہوں۔’ میں ایسا فائٹر نہیں جو بھاگ کھڑا ہو۔

باکسر عامرخان نے مجموعی طورپر 36 فائٹس میں سے 32 ٹائٹل اپنے نام کیے۔  20 ناک آوٹ بھی شامل ہیں۔ انہیں کم عمر ترین برٹش پروفیشنل ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر اقبال خان   8 دسمبر 1986ء کوبولٹن، برطانیہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے خاندان کا تعلق کہوٹہ، راولپنڈی سے ہے۔ وہ جنجوعہ راجپوت قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ عامر دو دفعہ عالمی چیمپئن اور موجودہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن ہیں۔

عامر خان نے  باکسنگ کیرئیرکا آغاز 11 سال کی عمر میں کیا انھوں نے تین انگلش اسکول ٹائٹل کے ساتھ 2003میں جونیئراولمپکس میں گولڈ میڈل بھی جیتا۔

اس کے بعد ان کی کامیابی کا سلسلہ نہ رکا اور 2004 کے اولمپکس میں سلور میڈل جیتا۔ وہ سابق یونیفائٹ لائٹ ولٹر ویٹ ورلڈ چمپئن بھی رہے ہیں۔

اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تنازعات نے بھی عامرخان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچایا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال کے بعد باکسنگ رنگ میں لوٹے لیکن ایک منٹ سے بھی کم وقفے کے دوران کامیابی نے ان کے قدم چومے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ قدرے نروس تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے دھماکے دار واپسی کی ہے۔


متعلقہ خبریں