وفاق نے ایک بار پھر آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا



اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت گندم ریلیز نہیں کر رہی اس وجہ سے قیمتوں میں فرق آتا ہے۔ ایسا میکنزم بنا رہے ہیں کہ ملک میں آٹے کی قیمت یکساں ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد اور اشرافیہ کیلئے پالیسیاں بنائیں ۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریب طبقے کے لیے سوچتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کو مہنگائی کا چیلنج درپیش ہے، وزیراعظم ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی حکام سے بریفنگ لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا اور چینی غریب اور امیر سب استعمال کرتے ہیں،شبلی فرازخیبر پختون خوا میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت900سے 1150روپے ہے۔ وہاں زیادہ تر فائن آٹے کا استعمال ہوتا ہے۔

کراچی والوں کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 سے 950 روپے ہے جب کہ سندھ میں آٹا 1400 سے1700 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو اقدامات لیے گئے ہیں اس سے جلد آگاہ کروں گا، مشیر خزانہ، صوبائی وزیر علیم خان اور متعلقہ فوڈ سیکریٹریز لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں