سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے

شہباز شریف ن لیگ کے قائم مقام سربراہ منتخب ہو گئے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ پیر کی صبح احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے علاوہ نواز شریف کی لندن میں سیاسی بیٹھک بھی ہوئی، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

مریم نواز نے وطن واپس روانگی سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ پر ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ چند گھنٹوں میں وطن واپس پہنچ جائیں گی۔ نواز شریف احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس زیر سماعت ہے۔ نواز شریف نے احتساب عدالت سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

نوازشریف غیر ملکی پرواز کیو آر 632 کے ذریعے بے نظیر ایئرپورٹ پہنچے۔ نواز شریف کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسی ماہ نور بھی تھیں۔

میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز 18 اپریل کو بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔ بیگم کلثوم نواز گلے میں کینسر کے علاج کے سلسلے میں گزشتہ سات ماہ سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹر اُن کی کیموتھراپی اور تین بار سرجری بھی کرچکے ہیں۔

بیگم کلثوم نواز نے گزشتہ سال لاہور کے حلقے این اے 120 سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ابھی تک وہ حلف اٹھانے بھی نہیں جاسکی ہیں۔ ان کی غیر حاضری اور ناساز طبعیت کے باعث ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کی انتخابی مہم چلائی تھی۔


متعلقہ خبریں